ڈاکٹر طاہرالقادری کا نوراللہ صدیقی کے تایا زاد بھائی منور حسین کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (22 مئی 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ (میڈیا افیئرز) نوراللہ صدیقی کے تایا زاد بھائی منور حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، سردار شاکر مزاری، قاضی شفیق، جواد حامد، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی اسحق، فرح ناز، عین الحق بغدادی، طیب ضیاء، عبد الحفیظ چوہدری، نوشیرواں و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی نوراللہ صدیقی کے تایا زاد بھائی منور حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بحرین میں ادا کی گئی۔
تبصرہ