خرم نواز گنڈاپور کی گورنر ہاؤس لاہور میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ سیمینار میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ انہیں گورنر ہاوس کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔ سیمینار میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، جماعت اسلامی کے رہنماء فرید پراچہ، صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی، ولید اقبال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
تبصرہ