کراچی: پاکستان عوامی تحریک اور آدم ویلفیئر کے تحت 100 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم
پاکستان عوامی تحریک اور آدم ویلفیئر کے اشتراک سے نارتھ ناظم آباد میں 100 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر عدنان سامی، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ قیام پاکستان کا، مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا مگر حکمرانوں نے کرپشن کی نظر کر دیا۔ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے بھوک پیاس اور افلاس نے انسانیت کو خودکشیوں پر مجبور کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے جینا دو بھر کر دیا ہے اور سفید پوش طبقہ غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کا دور آئے گا تو ہر بھوکا کھانا کھائے گا اور ہر بچہ پڑھنے جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک قائد اعظم کے گم گشتہ پاکستان کی بازیابی کیلئے کام کر رکھی ہے جس کو کرپٹ حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ووٹ کیلئے نہیں انسانیت میں بیداری شعور کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم پاکستان کے کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
تبصرہ