کراچی: 23 مارچ، پاکستان عوامی تحریک کی کراچی میں نظام بدلو ریلی
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر نظام بدلو ریلی، جس کی قیادت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کر رہے ہیں@GandapurPAT #Karachi #PakistanResolutionDay#نظام_بدلو_بائیک_ریلی_کراچی pic.twitter.com/06qnN7DSRv
— PAT (@PATofficialPK) March 23, 2021
لاہور (23 مارچ 2021ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک نے کراچی میں بیداری شعور مہم کے تحت نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ سے مزار قائد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور خرم نواز گنڈاپور موٹر سائیکل پر سوار رہے۔
عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے یہ نظام عوام پر مسلط ہے اور حالات بہتر ہونے کی بجائے دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ آج کرپشن، غربت، جہالت، نا انصافی، انتشار اورعدم استحکام پہلے سے زیادہ ہے۔ جتنی جلد ممکن ہو سکے اس ظالم نظام سے نجات حاصل کر لی جائے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں اس نظام کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا تھا۔ اس موقع پر راؤ کامران، مشتاق صدیقی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، اطہر جاوید صدیقی، راؤ محمد طیب، عطا الرحمان ہاشمی، نوید عالم، الیاس مغل، ساجدہ جبین، عدنان روف انقلابی، بشیر خان مروت، سید مزرق حسین شاہ، عالم بادشاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔
تبصرہ