پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات
کراچی (4 مارچ 2021ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کی صوبائی قیادت نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور پی اے ٹی کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا پاکستان عوامی تحریک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نظام بدلنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری استحصالی نظام کے خلاف قانون کی بالا دستی کیلئے عوام کو آئینی شعور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیاسی نظریئے کی امین ہے ملک سے مذہبی، لسانی اور صوبائی تعصبات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ملک میں جب تک نظام نہیں بدلا تب تک کچھ نہیں بدل سکتا ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں۔ بے روز گاری، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ قوم اس ظالم کرپٹ نظام سے تنگ آچکی ہے جب تک اس نظام کو سمندر برد نہیں کیا جائے گا تب تک قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کور کمیٹی کے ممبر سید ظفر اقبال، مشتاق صدیقی، راؤ کامران محمود سمیت صوبائی قیادت اور عوامی تحریک کے ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ