پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتما قائد ڈے تقریب
پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل کے عہدیداران کو عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طابرالقادری کی احیائے اسلام، تجدید دین، اصلاح احوال، بیداری شعور، اصلاح نظام، قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک رواداری اور اسلام کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کے کماحقہ فروغ میں عظیم کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ خصوصی خطاب علامہ احمد حسن فاروقی (مرکزی ناظم تنظیمات TMQ سندھ) نے کیا، جبکہ خطبہ استقبالیہ ابوبکر محمد رضا سلطانی (سیکرٹری PAT ہارون آباد) نے پیش کیا۔
تقریب میں غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ (صدر بار کونسل ہارون آباد)، ڈاکٹر میاں غلام حسین (سرپرست PAT ہارون آباد) نے خصوصی شرکت کی۔ محمد ناصر مصطفوی (صدر PAT ہارون آباد) اور ڈاکٹر محمد سرور (ضلعی نائب صدر PAT) نے تمام معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تبصرہ