آخری سانس تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے: جواد حامد
لاہور (13 فروری 2020ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد نے کہا ہے کہ مورخہ 13 فروری کو بھی کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نئی تاریخ مل گئی، ہم انصاف کے لیے عدالت کی طرف سے ملنے والی ہر تاریخ پر انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضر ہوتے ہیں تعاون کر رہے ہیں اور عرصہ 6 سال سے اپنے شہید کارکنان کا انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آخری سانس تک سانحہ کا انصاف مانگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے متعلق تمام شواہد اور چشم دید گواہان عدالت میں پیش کر رکھے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔
تبصرہ