خرم نواز گنڈاپور کا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا محمد جاوید قصوری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تبصرہ