پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
پاکستان عوامی تحریک ضلع نمبر 2 لاہور کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کی قیادت ڈاکٹر سلطان چودھری صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور نے کی۔ ریلی میں حافظ غلام فرید، انجینئر شفاقت مغل، ملک عابد زمان قادری، مفتی رفیق رندھاوا، اخلاق حسین و دیگر قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔
اس موقع پر مقررین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی قبضہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دی جائے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی قبضہ اور ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پزیر ہوئی۔
تبصرہ