پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کی: غلام علی خان
ترجمان پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب اور ممبر ایگزیکٹو کونسل جموں کشمیر عوامی تحریک غلام علی خان نے جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی رہنما سید سراج الدین کرمانی، سینئر کشمیری رہنماء طارق لون، پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے صدر شبیر بٹ اور جموں کشمیر لبریشن لیگ کے ویلی چار سے امیدوار سید امیر الدین کرمانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو متنازعہ بنا دی، جبکہ عالمی امن کے دعویدار ادارے اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ غلام علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ پورا کرے۔ عالمی برادری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کی قدر کرے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی آزادی کی تحریک کی حمایت کی ہے۔
تبصرہ