پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ محمد ندیم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ محمد ندیم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ منہاج القرآن لاہور کے رہنماء علامہ محمد لطیف مدنی نے پڑھائی، جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی وفد جواد حامد، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، طیب ضیاء اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بذریعہ ٹیلی فون مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے بھی راجہ ندیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
تبصرہ