پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اجلاس، پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اجلاس گلشن اقبال میں صوبائی صدر مشتاق صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی قیادت نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیر میں جاری مسلمانوں پر مظالم اور قبضے کے خلاف یکجہتی کشمیر کانفرنس 3 فروری بروز بدھ شام 6بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین مشتاق احمد صدیقی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، ڈاکٹر شہزاد قریشی، راؤ کامران محمود، اطہر جاوید صدیقی نے کہا کہ پیٹرول، بجلی، دودھ، گیس سمیت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ملک کو اہل قیادت کی ضرورت ہے کراچی میں گیس اور پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
تبصرہ