تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں ڈسکہ، وزیر آباد کے ضمنی انتخابات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء شبیر سیال بھی موجود تھے۔
خرم نواز گنڈاپور سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف ہو کر رہے گا۔ کیس عدالت میں ہے، انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تفتیش انصاف کی طرف پہلا قدم ہو گا۔ تحریک انصاف نے بطور حکمران جماعت غیر جانبدار تفتیش اور جے آئی ٹی بنانے کی حمایت کی ہے۔ ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سیاسی مقاصد کے لئے قتل عام کروایا۔
تبصرہ