پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا مشاورتی اجلاس
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، رہنماء غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس سے واپسی پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے چکوال میں معروف روحانی، سیاسی و سماجی شخصیت سید مقصود ہمدانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاضی شفیق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام جمہوریت نہیں ہے بلکہ موجودہ نظام بدمعاشی پر قائم ہے۔
صدر شمالی پنجاب عوامی تحریک نے کہا کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر35 صوبے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرکے ہی حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ھو سکتا ہے۔
انہوں نے چکوال کے ضلعی مشاورتی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر نائب صدر شمالی پنجاب ملک توقیر اعوان، ضلعی صدر چکوال ملک طاہر اعوان دلہہ، جنرل سیکرٹری عمر قریشی اور مختلف تحصیلوں اور پی پی حلقہ جات سے عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔
تبصرہ