پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس دھوراجی کالونی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اس موقع پر سید ظفر اقبال کے علاوہ صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی مشتاق صدیقی، نوید عالم، اطہر جاوید صدیقی، آصف اللہ رکھا، رائو محمد طیب، الیاس مغل، مزرق شاہ، بشیر خان مروت، ارشد ایوب و دیگر قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا پاکستان کے مسائل کا واحد حل کرپٹ نظام کا خاتمہ اور نظام کی تبدیلی میں ہے۔ مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت نے ریاست اور عوام دونوں کمزور کر دیا ہے ۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ایک پلان کے تحت پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والے دشمن ملک کی زبان بول رہے ہیں ن لیگ اور ایم کیو ایم لندن میں کوئی فرق نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا حکمرانوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے اب انٹرنیشنل میڈیا کو بھی کراچی کی حالت پر رحم آنے لگا ہے وہ بھی کراچی کے مسائل کو ڈسکس کرنے لگا ہے جو کہ حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے ۔ انہوں نے کہا کراچی سڑکوں کی حالت زار، پانی کا بحران، کچرے کے انبار، ٹرانسپورٹ کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے۔ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جو اب تک اقتدار میں رہے ہیں عوام انکا محاسبہ کریں ۔ پاکستان عوامی تحریک کو عوام نے موقع دیا تو کراچی کو اسکا حق دلائیں گے اور اسکو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو اپنی کارکردگی رپوٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پی اے ٹی کراچی کو عوامی مسائل کو مزید اجاگر کرنے کرنے اور انکا حل پیش کرنے کی ہدایت دیں ۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کراچی میں سڑکوں کی حالت ذار، پانی کے بحران، ناقص سیوریج سسٹم، ٹرانسپورٹ کی کمی، اسٹریٹ کرائم میں اضافے، لوڈشیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تبصرہ