پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا جسکی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی نے کی۔ اجلاس میں پی اے ٹی کی صوبائی قیادت کے علاوہ چالیس سے زائد اضلاع اور پی ایس صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، قیصر اقبال قادری، نوید عالم، راؤ طیب، اطہر جاوید صدیقی، محمود میمن، الیاس مغل، شفقت شیخ، عطاء الرحمان بٹ، عدنان رؤف انقلابی، ساجدہ جبین، مفتی اشتیاق، زاہد حسین، بشیر خان مروت، ارشد ایوب، فضل الرحمان صدیقی، مزرق شاہ و دیگر صوبائی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں فرانس کی جانب سے مسلمانوں کی دل آزاری، تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں گستاخی، ن لیگ کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف مہم جوئی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، کراچی کے پریشان کن مسائل سمیت تنظیمی معاملات و دیگر امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی اے ٹی مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود نے کہا مسلمانوں کا پنے نبی ﷺ سے ایمانی جذباتی رشتہ ہے اہل مغرب مسلسل جان بوجھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آئے روز تاجدار کائنات کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں ایسے حالات میں مسلم امہ احتجاج میں اپنے ہی ملکوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے اتحاد و یکجہتی سے اہل کفر کو ڈٹ کر جواب دیں کہ مسلم امہ ایک ہے۔
اقوام متحدہ عالمی قوانین بنائے جس میں انبیاء سمیت مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کو جرم قرار درا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی اور جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود کا ن لیگ کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام تراشی کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے ہی نشاندہی کر دی تھی نواز شریف کی شکل میں ایک اور مجیب الرحمن تیار کیا جا رہا ہے۔ ن لیگی وزرا کے بیانات پر حیرت نہیں انکی ملک دشمنی کے ثبوت دھرنوں کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری نیا کے سامنے رکھے تھے۔ شریف بردران کی شوگر ملوں میں انڈین ایجنٹ کا م کرتے تھے ہم نے اداروں کو خبر دار کر دیا تھا مگر اداروں نے کاروائی نہیں کی۔
ن لیگ بھارتی آقائوں اور انویسٹروں کو خوش کرنے کیلئے پاک فوج سمیت سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔ پاک فوج کے خلاف ن لیگ کے باقاعدہ میڈیا سینٹرز کام کر رہے ہیں انہیں لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف میں خطرناک قسم کا الطاف حسین چھپا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کے لوگ منظم طریقے سے پاک فوج سمیت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں قوم ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرے۔
پی ڈی ایم کے جلسوں میں ن لیگ اور مذہبی انتہا پسند پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف نازیبا نعرے بازی کرتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان دشمن عناصر کو لگام دیں۔ ن لیگ اقتدار میں رہتی تو وہ پاک فوج کو بھی پنجاب پولیس بنا دیتی۔ پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان قائدین نے مطالبہ کیا پی ڈی ایم کے اندر اخلاقی جرات ہے تو اپنے جلسوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کریں۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم لندن میں کوئی فرق نہیں رہا ن لیگ پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔
ایا ز صادق کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اسکی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک آسمان چھوتی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجود ہ نام نہاد تبدیلی عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے لہذا حکومت خود ہی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائے۔
تبصرہ