کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے مختلف سیاسی سماجی، مذہبی و دینی شخصیات کو میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت
پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سید ظفر اقبال، راؤ کامران محمود، الیاس مغل، راؤ طیب، نوید عالم، جمیل اختر بٹ، راؤ اشتیاق احمد نے مختلف سیاسی سماجی، مذہبی دینی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان، پاک سر زمین پارٹی، تحریک انصاف، پی پی پی، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، متحدہ بحالی کمیٹی، جناح کا پاکستان ٹرسٹ کے قائدین سے ملے اور انہیں میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
عوامی تحریک کے وفد نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، نیوز ایجنسیز ہاوسز کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے پیش کئے۔ اس موقع پر انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف کتب بھی پیش کیں ۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی اے ٹی نوید عالم، راؤ طیب نے حکومت سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء کو سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
تبصرہ