پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کے زیر اہتمام 12 اکتوبر 2020ء کو بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے رہنماؤں اور ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، نائب صدر ملک طاہر جاوید، ترجمان غلام علی خان نے خطاب کیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی شفیق نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اشیائے خورد و نوش اور دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ عوامی تحریک اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت سے دوائیوں سمیت اشیائے خورد و نوش اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اور غریب اور عام آدمی کے لئے بڑا امتحان شروع ہو چکا ہے، عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
قاضی شفیق کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحریک ہی اس وقت حقیقی اپوزیشن ہے، باقی سب جماعتیں نہ صرف اس کرپٹ نظام کا حصہ ہیں بلکہ اپوزیشن جماعتیں اقتدار کی خاطر احتجاج کرتی نظر آرہی ہیں۔ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو اقتدار کے لئے نہیں بلکہ غریب آدمی کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، عوامی تحریک عنقریب مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کرے گی، جس کے لئے مشاورت جاری ہے۔
تبصرہ