میانوالی: پاکستان عوامی تحریک کا بلدیاتی کنونشن
لاہور (27 ستمبر 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور تنظیم سازی کا عمل جاری ہے پاکستان عوامی تحریک کے غیور اور جرات مند کارکن ہمارا سرمایہ ہیں پاکستان عوا می تحریک پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط ہو گئی ہے۔ گراس روٹ لیول تک کی ترقی کے لیے باتوں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بااختیار بلدتاتی نظام ہی سے عام آدمی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ بلدیاتی نظام گراس روٹ لیول تک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہے۔ افسوس ملک کی ستر سالہ تاریخ میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی بجائے کبھی ان پر توجہ ہی نہیں دی گئی المیہ یہ ہے ہم نے بلدیاتی نظام کو گھر کی مرغی دال برابر بنا کے رکھ دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست کا محور و مرکز صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے۔ عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں پوری سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں منعقدہ بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود، شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب سردار صابر خان، نائب ناظم اعلی منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، نائب صدر شمالی پنجاب توقیر اعوان، ملک طاہر جاوید، عوامی تحریک یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محسن مصطفوی، ملک عطاء اللہ سمیت کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے ویلج کونسل اور نیبرہڈ کے بلدیاتی امیدواروں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کنونشن سے خطابات میں عوامی تحریک کے رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی اور لائحہ عمل سے ورکرز کو آگاہ کیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ نظام میں کسی قاتل چور لٹیرے کا بے رحم احتساب ممکن ہے اور نہ ہی عوام کو ان کے بنیادی حقوق مل سکتے ہیں موجودہ حکومت بھی اس نظام میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔
راجہ زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد آنے والی نسل کو خوشحال پاکستان دینے کے لیے ہے شہریوں کا نظام زندگی بلند کرنے کے لیے مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام ناگزیر ہے۔
قاضی شفیق نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر انتخابات کروانے سے عوام اور ورکرز دونوں میں سیاسی آگاہی پیدا ہوتی ہے۔ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونیکی وجہ سے گلی محلے کے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں، جب تک گراس روٹ لیول کی سطح پر اختیارات کی منتقلی نہیں ہوگی تب تک لوگوں کا معیار زندگی بہتر نہیں کیا جاسکتا۔
کنونشن سے علامہ رانا محمد ادریس، سردار صابر خان، توقیر اعوان، ملک طاہر جاوید، محسن مصطفوی نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ