تحریک صوبہ ملتان کی طرف سے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کے اعزاز میں عشائیہ
تحریک صوبہ ملتان کی طرف سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کے اعزاز میں سولجر کلب ملتان میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں ملتان کے سینئر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائے جانے کی قرار داد پر دستخط کر رکھے ہیں اگر اب بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ صوبہ کا حق نہ ملا تو پھر یہ حق روایتی پارلیمانی جدوجہد سے کبھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی کے شہریوں پر بھی فی کس جو بجٹ خرچ ہوتا ہے ملتان، بہاولپور، راجن پور کے شہریوں پر اتنا خرچ کیوں نہیں ہوتا۔ الگ سیکرٹریٹ کا قیام الگ صوبہ کے مطالبہ کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کے پر زور حامی ہیں۔ عشائیہ میں تحریک صوبہ ملتان تحریک کے وائس چیئرمین راؤ ذوالفقار شاہین، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں، زمان اعوان، یاسر ارشاد دیوان، میجر ریٹائرڈ اقبال، راؤ محمد عارف رضوی اور رکن الدین ملتانی نے شرکت کی۔
تبصرہ