کلورکوٹ: اسیران انقلاب کے اعزاز میں ظہرانہ
اسیران انقلاب تحصیل کلورکوٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کی میزبانی ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن بھکر الطاف حسین خان اور تحصیلی صدر پاکستان عوامی تحریک کلورکوٹ نے کی۔ ظہرانے کی تقریب میں شرکت کرنے والے اسیران انقلاب میں احمد دین لودھرا، حکیم زولفقار علی، عبدالواحد لودھرا، ثناءاللہ، محمد جمعہ، محمد اکرام، محمد عرفان، رانا یوسف، عبدالمجید، محمد لطیف اور نوید احمد شریک ہوئے، ان اسیران نے 15 ماہ جیل کاٹی۔ تقریب میں صابر خان صوبائی جنرل سیکرٹری PAT شمالی پنجاب، الطاف خان ضلعی صدر TMQ بھکر، شوکت مصطفوی ضلعی ناظم TMQ بھکر اور جمعہ خان صدرPATنے اسیران کے جذبوں کو سلام محبت اور خراج تحسین پیش کیا۔
شوکت مصطفوی اور جمعہ خان نے اسیران کی گزشتہ 6 سالوں سے اس کرپٹ نظام میں قربانیاں اور انکے اہل خانہ کی استقامت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ ہمت و شجاعت کے پیکر ہیں جنہیں یزید کی طاقت، فرعون کی بربریت اور قارون کی دولت خرید نہ سکی۔ کارکنان تحریک انقلاب کا ہراول دستہ ہیں، انکی قربانیاں انقلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گی ان شا اللہ تعالیٰ!۔ قائدین نے کہا کہ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک کی مرکزی و مقامی قیادت نے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے داد رسی کی اور انکو تمام سہولیات و خدمات پیش کیں۔
تبصرہ