عوامی تحریک کے 93 کارکنان بھکر، شیخوپورہ، شاہ پور، میانوالی جیلوں سے رہا
پاکستان عوامی تحریک کے 93 اسیر کارکنان بھکر، میانوالی، شیخوپورہ، شاہ پور کی جیلوں سے رہا کر دیئے گئے۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، انجنئیر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، محمد آصف سلہریا و دیگر مرکزی رہنماؤں نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ رہائی پانیوالوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر اور منوں پتیاں نچھاور کر کے پر تپاک استقبال کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے رہائی پانیوالے کارکنان اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ کارکنان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر وہ شریف برادران کی انتقامی سیاست کا شکار ہوئے، کارکنوں نے ایک سال اور تین ماہ ناکردہ جرم کی سزا بھگتی۔ انہوں نے کہاکہ استقامت کا پہاڑ، جرات مند عظیم کارکنان کی رہائی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مکمل انصاف اور ماسٹر مائنڈز کے عبرت ناک انجام کے منتظر ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی رہائی پر انہیں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ کارکنان عزم اور حوصلے کا پہاڑ ثابت ہوئے یہ کارکن رول ماڈل اور پوری تحریک کا فخر ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر شریف برادران کے حکم پر سینکڑوں کارکنان کے خلاف پولیس نے بے بنیاد مقدمات درج کئے تھے اور انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے مارچ 2019 میں 113 کارکنوں کو 5 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی تھیں یہ سزائیں جولائی 2020 میں لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر کے ضمانت پر رہائی کا حکم سنایا۔ بھکر جیل سے 47، شاہ پور جیل سے 17، شیخوپورہ جیل سے 8 اور میانوالی جیل سے 14 اور نوشہرہ کے 7 کارکنان کو رہا کیا گیا۔
کارکنوں کی رہائی، راہنماؤں کا پرتپاک استقبال#ModelTownCase @TahirulQadri pic.twitter.com/V5DTdZIGBV
— PAT (@PATofficialPK) July 11, 2020
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے میانوالی جیل کے باہر کارکنوں کا استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کارکنوں کے خلاف شریف برادران کے دور حکومت میں جھوٹے مقدمے درج کئے گئے تھے اور موجودہ دور حکومت میں ان کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکنان نے ہر طرح کی سختیاں برداشت کیں مگر سر جھکانے سے انکار کر دیا اور ثابت کیا کہ عوامی تحریک کے واحد کارکنان ہیں جنہیں نہ تو کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہی ظلم و بربریت سے انہیں ڈرا سکتا ہے۔
میانوالی جیل سے رہاہونیوالے کارکنوں میں حاجی محمد صدیق، عالم شیر، شاہ سوار، نعمت اللہ، رفیع اللہ، محمد وقاص ساجد، احمد نواز، محمد طارق مصطفوی، بیرم خان، دل عزیز، سیف اللہ، رفیع اللہ خان، دلدار حسین شامل ہیں۔ شاہ پور جیل کے باہر مرکزی رہنما علامہ رانا محمد ادریس اور علامہ نفیس قادری نے تنویر احمد، زمان اللہ، محمد نوا ز، حاجی محمد نصر اللہ، غلام جیلانی، محمد اقبال اعوان کے ہمراہ سے رہائی پانیوالے کارکنوں کا استقبال کیا۔ رہائی پانیوالے کارکنوں میں عبدالستار، حافظ عبد الوحید، حافظ عبد الشکور، خضر حیات، محمد سرفراز، محمد احمد، محمد ریاض، حاجی بشیر احمد، محمد عرفان، حبیب نواز، غلام رضا، ابرار حسین، امداد حسین، فضل الرحمن شامل ہیں۔
Welcoming the BRAVE workers of PAT & Minhaj ul Qur'aan upon their release from Mianwali Jail. Their relatives and friends were present in Large numbers to welcome them: @GandapurPAT #ModelTownCase pic.twitter.com/KFCIpTpeAi
— PAT (@PATofficialPK) July 11, 2020
بھکر سے رہائی پانیوالے کارکنان کا بھی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ محمد صابر خان، سردار جمعہ خان، عرفان الحسن خان نیازی، شوکت مصطفوی نے استقبال کیا۔ بھکر جیل سے رہائی پانیوالوں میں کلیم اللہ، ظفر حسین، حافظ محمد سبطین، عبد المجید، احمد دین، عبد الواحد، رانا محمد یوسف، محمد اکرام، محمد لطیف، محمد جمعہ، محمد ثناء اللہ، محمد عرفان، محمد نوید، ڈاکٹر ذوالفقار حسین، افتخار شاہ، محمد اقبال، عابد حسین، محمد اقبال، محمد لقمان، محمد غازی، غلام عباس، محمد مختیار، محمد بلال، نجیب اللہ، نعیم اللہ، محمد عبد اللہ، محمد زبیر، الطاف حسین، محمد رمضان، محمد سلطان، صابر حسین، فدا حسین، محمد شبیر، محمد ممتاز حسین، عجب خان، محمد حفیظ شامل ہیں۔
شیخوپورہ جیل سے 8 کارکنان کو رہائی ملی۔ رہائی پانیوالے کارکنان کا نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجنیئر محمد رفیق نجم نے ضلع شیخوپورہ کے رہنماؤں بابر چوہدری، خالد محمود، حاجی محمد سلیم طاہر، شبیر احمد، پرویز احمد، ڈاکٹر وارث کے ہمراہ استقبال کیا، کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، رہنماؤں نے کارکنوں کے حوصلے، جرات مندی اور صبر و استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں کہ انہوں نے بھی مشکل دن ہمت اور صبر سے گزارے اور اپنے لبوں پر کوئی حرف شکایت نہ آنے دی۔
علامہ رانا محمد ادریس نے سرگودھا جیل کے باہرمقامی رہنماؤں تنویر احمد، محمد اقبال، محمد زمان، محمد نواز، حاجی محمد نصر اللہ، غلام جیلانی اور ضلع سرگودھا اور شاہ پور کی مقامی قیادت کے ہمراہ رہائی پانیوالے کارکنان کا پر تپاک استقبال کیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے قانونی امور کے ترجمان نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایک اسیر محمد سلطان جنہیں ملتان جیل سے علاج کےلئے کراچی ہسپتال میں ریفر کیا گیا تھا انکی رہائی کےلئے روبکار بذریعہ کورئیر سنٹرل جیل کراچی حکام کو بھجوا دی گئی ہے امید ہے انکی رہائی بھی سوموار کو عمل میں آ جائے گی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شاندار انداز میں قانونی چارہ جوئی کرنے پر مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ، محرم علی بالی ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور شکیل ممکا ایڈووکیٹ کو بھی مبارکباد دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکنان کی میانوالی سے جیل سے رہائی کے موقع سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور مقامی قائدین و کارکنان نے پر پرتپاک استقبال کیا، اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف کارکنان کو مبارکباد پیش کی pic.twitter.com/vQcYRVlkdx
— PAT (@PATofficialPK) July 11, 2020
تبصرہ