پاکستان عوامی تحریک کراچی کی کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورایک روزہ تنظیمی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت نے انکا استقبال کیا۔ کراچی پہنچنے پر خرم نواز گنڈاپور نے صوبائی سیکرٹریٹ المنہاج میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کی کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سپریم کونسل کے ممبر سید ظفر اقبال، صوبائی صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، مفتی مکرم قادری سمیت منہاج یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے قیادت سمیت ٹائونز صدور ناظمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا مسلم امہ عدم تعاون اور اتحاد و یکجہتی کے فقدان سے عالم کفر فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس وقت پوری مسلم امہ کی وحدت پارہ پارہ ہے۔ کشمیر، بھارت اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ جب تک اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا کردار منصفانہ نہیں ہو گا کبھی دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کشمیر اور بھارت میں مسلم آبادیوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کیوں خاموش ہیں۔ پاکستان سمیت مسلم امہ سفارتی سطح پر ہندوستان اور کشمیر میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، انسانیت کی بقا ء کیلئے عالمی امن ضروری ہے۔ افغان طالبان اور امریکہ میں امن معائدہ خوش آئند ہے۔ اب دونوں فریقین معاہدے کی پاسداری کریں اور دنیا میں امن کو فروغ دیں۔
تبصرہ