ملت کشمیر کے وفد کی پاکستان عوامی تحریک کو کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت
ملت کشمیر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن و صدائے ملت انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے قائدین مطیع الرحمان آسی، منصف الرحمن عباسی، جمیل اختر بٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال کا دورہ کیا اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کو 23 فروری سخی حسن نارتھ ناظم آباد میں ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، ڈاکٹر شہزاد قریشی، اطہر جاوید صدیقی، آصف اللہ رکھا، عدنان رؤف انقلابی، الیاس مغل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی۔ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہو گا پاکستان اور ہندوستان ترقی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کشمیری قوم کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری قوم دنیا کی ایک عظیم قوم ہے جو مسلسل آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔
تبصرہ