اسیر محمد سلطان کو علاج کیلئے بلاتاخیر کراچی بھجوایا جائے، خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Met with Gov Punjab, Chaudhry Sarwar, to discuss the matter of shifting of our Prisoner Sultan from Multan Jail to Karachi Jail for onwards shifting to JINNAH POSTGRADUATE MEDICAL COLLEGE for the Operation for his Brain Tumor. @PATofficialPK @RaheeqAbbasi pic.twitter.com/ia5hHXrnIv
— Khurram Nawaz Gandapur (@GandapurPAT) February 24, 2020
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان جو برین ٹیومر کے مریض ہیں اور جنہیں ڈاکٹرز نے میجر سرجری کیلئے جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کراچی لیجانے کی ہدایت کررکھی ہے کے بلاتاخیر علاج شروع کروانے پر گفتگو کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ بغرض علاج کراچی لے جانے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے اسیر محمد سلطان کی صحت روز بروز بگڑرہی ہے، لہٰذا کاغذی کارروائی میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور اسے فوری علاج کیلئے کراچی بھجوایا جائے۔ گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں آئی جی پریزنرز اور ہوم سیکرٹری آفس سے معلومات حاصل کیں اور بلاتاخیر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے آئی جی پریزنرز پنجاب اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے بھی محمد سلطان کے علاج کے سلسلے میں ملاقات کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل اسیر محمد سلطان کا ملتان ہسپتال میں ابتدائی علاج ہوا۔ ناکافی سہولتوں کے باعث ملتان کے ڈاکٹروں نے محمد سلطان کو کراچی لے جانے کی ہدایت کی لیکن کاغذی کارروائی میں غیر ضروری تاخیر کی گئی جس کی طرف پنجاب حکومت کی توجہ مبذول کروائی گئی اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا ہے کہ اسیر محمد سلطان کو بلاتاخیر علاج کیلئے کراچی بھجوائے جانے میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔
تبصرہ