پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے و بلدیاتی کنونشن
مؤرخہ 22 فروری 2020 کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے و بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کنونشن میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب بشارت عزیز جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، ظفر اقبال ورک، رانا رب نواز انجم، میاں آصف عزیز، غلام محمد قادری اور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء سے خطاب کیا اور قائد ڈے کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئینی شعور دیا، انہیں بتایا کہ اشرافیہ کی جمہوریت جمہور نہیں اشرافیہ کے مفادات کی محافظ ہے جب تک یہ نظام ہے غریب آدمی انصاف سمیت بنیادی سہولیات کو ترستا رہے گا۔
قبل ازیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے ہاتھ ہلا کر استقبالیہ نعروں کا جواب دیا۔
تبصرہ