پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مرکزی تقریب میں صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، ثاقب نوشاہی، قیصر اقبال قادری اور ڈاکٹر شہزاد قریشی نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری جیسے لوگ صدیوں میں خوش نصیب اقوام کو نصیب ہوتی ہیں۔ قائد انقلاب کی فکری اور عملی کاوشیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کے حقیقی پیغام امن و محبت کی خوشبو پھیلا رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد مسلم مفکر ہیں جنکی کتب دنیا بھر کی بے شمار یونیورسٹیز میں پڑھائی جاتی ہیں اورآپ کی خدمات پر دنیا بھر کی یونیورسٹیاں پی ایچ ڈی کروا رہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ قائد انقلاب وہ پہلے سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کے کرپٹ نظام کو للکارا اور اصلاحات کیلئے جدوجہد کی۔ آج پوری دنیا داکٹر طاہرالقادری کو سفیر امن اور ایک عظیم علمی مفکر و شخصیت کے طور پر مانتی اور جانتی ہے۔
تبصرہ