عوامی تحریک پھالیہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
پاکستان عوامی تحریک نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن آزادی کے عزم اور جوش و خروش سے منایا۔ پاکستان عوامی تحریک پھالیہ کے زیراہتمام یوم کشمیر پر اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں بچے، بوڑھے، نوجوان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ریلی میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری 70 سالوں سے آزادی اور اپنے حق خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تبصرہ