پاکستان عوامی تحریک اٹک کے زیراہتمام کشمیر ریلی
پاکستان عوامی تحریک اٹک کے زیراہتمام کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اٹک کے رہنماء اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے پوسٹر اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے لگائے۔
ریلی میں مقررین نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم کشمیری قوم ہے۔ 185 دن گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوا م کے ساتھ ہونیوالے مظالم میں کمی نہیں آئی۔ کشمیری عوام عالم اسلام سمیت اقوا م متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر ہے۔
تبصرہ