یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام ریلی
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی پاکستان عوامی تحریک چکوال کے دفتر سے شروع ہو کر شہر بھر میں گئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ تحر یک منہاج القرآن کے جملہ فورمز نے شرکت کی۔
ریلی میں طاہر اعوان ایڈوکیٹ، ساجد اعوان، ڈاکٹر جاوید اقبال، توقیر احمد اعوان، حاجی عبد الغفور شیخ حاجی محمد صابر، چوہدری نذر حسین، ہارون حیدر، ذیشان عباس مغل، عصمت قادری، جہانگیر حسین، حاجی عبد الغنی اور توقیر مغل میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک چکوال نے نمائندگی کی۔
ریلی کے شرکاء ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، ’’پاکستان کا مطلب کیا، لاالا الہ اللہ محمد رسول اللہ‘‘، ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر ریلی پر ستے میں گل پاشی کی گئی۔
ریلی جب بھون چوک پر پہنچی تو طاہر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم کشمیری قوم ہے۔ 185 دن گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوا م کے ساتھ ہونیوالے مظالم میں کمی نہیں آئی۔ کشمیری عوام عالم اسلام سمیت اقوا م متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداووں کے مطابق حل کیا جائے۔
ریلی کے اختتام پر توقیر اعوان نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب نے کشمیر یوں کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔
ادھر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں لاہور سمیت ملک کے اہم شہروں میں پر ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں میں بچے، بوڑھے، نوجوان نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
کراچی، اسلام آباد، گوجرانوالا، گجرات، ملتان، منڈی بہاؤالدین، سکھر، حافظ آباد، ناروال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، مظفر آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں پر امن یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں ملک بھر سے پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران، کارکنان سمیت ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور انہوں نے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تبصرہ