پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے عہدیداروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کے خاتمے اور اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے رابطے تیز کر دیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے۔ اس لئے جملہ عہدیداران پرنٹ، و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے ذریعے تحریک اور قائد تحریک کے وژن کو عوام الناس تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے جملہ ذرائع کو استعمال کریں۔
انہوں نے شمالی پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قاضی شفیق، غلام علی خان، اور ملک طاہر جاوید اور جملہ عہدیداران کو خصوصی مبارک باد پیش کی، وہ عوامی تحریک کی سنٹرل کوآرڈینیشن کونسل کے بعد صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان، نائب صدر ملک طاہر جاوید سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی رہنما راجہ زاہد، سردار شاکر مزاری، میر آصف اکبر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں ابھی سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، انہوںنے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، خدمت کے جذبے کے تحت کی جانے والی سیاست ہمارا نصب العین ہے، انہوں نے غلام علی خان کی تحریک کے لئے میڈیا کے حوالے سے کی جانے والی دیرینہ خدمات پر ان کو خراج تحسین ھی پیش کیا۔
تبصرہ