پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ترجمان عوامی تحریک غلام علی خان، صدر عوامی تحریک ضلع جہلم ذوالفقار چشتی، جنرل سیکرٹری قاضی نصیر، نائب صدر نعیم علی، جنرل سیکرٹری تحصیل دینہ ملک شفیق نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر رہنما عوامی تحریک سید ابرار حسین شاہ کو ان کی خدمات کے عوض سینئر نائب صدر عوامی تحریک شمالی پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس موقع پر نو منتخب سینئر نائب صدر سید ابرار حسین شاہ نے اپنی تقرری پر مرکزی صدر عوامی تحریک قاضی زاہد، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پوراور صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث میجر ریٹائر سلیمان کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی انصاف کا قتل اور سانحہ ماڈل ٹاون کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کےلئے ماڈل ٹاون جیسے متعدد واقعات انصاف کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابی نظام کے تحت عوامی تحریک انتخابات میں حصہ لے گی، جس کے لئے پورے شمالی زون میں تنظیمات کو تیاری کرنے کا کہ دیا گیا ہے۔
قاضی شفیق نے کہا کہ ایک ماہ میں انصاف کی فراہمی کے دعوے کرنے والوں نے قوم کو مایوس کیا، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاون کے وقت میجر ریٹائر سلیمان سیکرٹری داخلہ تھے، ان کا نام بھی سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان میں آتا ہے۔
تبصرہ