جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان کو آنے والے بلدیاتی الیکشن اور اپنی تنظیمات اور کارکنان کو معاشرے میں عوامی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا تھا۔ اس کیمپ میں پروفیسر سلیم احمد چوہدری (مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات) تحریک منہاج القرآن نے خصوصی شرکت کی جبکہ بطور ٹرینر عارف چودھری (مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن PAT)، قاضی شفیق (صدر PAT شمالی پنجاب)، زین العابدین (جنرل سیکرٹری) منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب، حافظ نذیر احمد (صدر PAT راولپنڈی)، غلام علی خان (سیکرٹری انفارمیشن) PAT شمالی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ PAT کی ضلع قیادت نے ذوالفقار علی چشتی (صدر PAT جہلم) کی قیادت میں شرکت کی اور تمام تحصیلات اور پی پی حلقہ جات کے نمائندگان کے علاوہ جملہ فورمز کے قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر عارف چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کا نیا نظام ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے قریب ترین ہے جس کی وجہ سے PATنے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قائدین اور کارکنان کی تربیت کرکے تیار کیا جا رہا ہے۔
قاضی شفیق نے پرسنیلٹی گرومنگ پر اپنا لیکچر دیا، حافظ نذیر احمد نے قیادت کے اوصاف پر بات کی، غلام علی خان نے میڈیا اور زین العابدین نے سوشل میڈیا کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا۔ اس کے علاوہ کارکن سازی اور تنظیم سازی کے حوالے سے جلد اور تیز رفتار سے کام کرنے کے حوالے سے بھی اہداف کا تعین کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ PAT آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اس نظام کے تحت تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ موجودہ حکومت نے اپنی الیکشن کمپین میں ہر جگہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ایک ماہ کے اندر دلانے کی بات کی جبکہ حکومت میں آنے کے عملی طور پر کچھ کرنے کی بجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کی ضمانت اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جو طاقتور کی بری جبکہ کمزور کو انصاف کیلئے غیر معینہ مدت ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
تبصرہ