پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اجلاس راولپنڈی میں ہوا، جس میں مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن پاکستان عوامی تحریک محمد عارف چوہدری، قاضی شفیق الرحمن صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے علاوہ ملک طاہر جاوید نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، ڈاکٹر ظفر ناز نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، شمس العارفین نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، ملک نذیر احمد اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی، سردار جمعہ خان صدرِ پاکستان عوامی تحریک ضلع بھکر، ذولفقار علی چشتی صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم، قاضی نصیر احمد جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم، ملک عبد الوحید صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک ، ملک محمد یعقوب جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع اٹک، طاہر محمود اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، محمد عمر قریشی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، توقیر احمد اعوان نائب صدرپاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی رہنما عوامی تحریک عارف چوہدری نے پارٹی امور پر گفتگو کی۔ اس موقع
پر عوامی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت
ہوئی۔ اجلاس میں عارف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے
جو کرپٹ نظام کا حصہ نہ بنی ہے اور نہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کا نیٹ
ورک چاروں صوبوں کے ساتھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور دور درز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے
۔ عوامی تحریک اپنی طاقت کے ساتھ متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھر ہور حصہ لے گی۔
قاضی شفیق نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کے حکم
کی روشنی میں عوامی تحریک کو شمالی پنجاب میں ماڈل تنظیم بنائیں گے اور متوقع
بلدیاتی ابتخابات میں 2001ء کے بلدیاتی انتخابات سے بہتر نتائج دے کر سرپرائز دیں
گے۔
تبصرہ