پاکستان عوامی تحریک چیچہ وطنی کا تنظیمی اجلاس
پاکستان عوامی تحریک چیچہ وطنی (ضلع ساہیوال) کا تنظیمی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سینٹر ل پنجاب راجہ زاہد محمود، ممبر سپریم کونسل، و جنرل سیکرٹری سینٹر ل پنجاب میاں ریحان مقبول، آرگنائزر میاں عبدالقادر، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع ساہیوال میاں لیاقت علی کاٹھیا، جنر ل سیکرٹری راﺅ طارق شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں میاں ریحان مقبو ل نے عوامی تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اپنی تنظیمات کو طاقتور بناتے ہوئے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ولیج کونسل سے اپنے امیدوار بھرپور تیاری کے ساتھ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں اتارے گی، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سینٹر ل پنجاب نے بلدیاتی الیکشن پر بریفنگ دی۔
تبصرہ