معروف قانون دان لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کے بیٹے حافظ محمد عثمان گوندل نے قرآن کریم حفظ کر لیا
خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، انوار اختر ایڈووکیٹ، محمد
عباس، قاری عبدالخالق قمر کی مبارکباد
بچوں کو قرآن کی تعلیم دے کر ماں باپ دین اور دنیا سنوار سکتے ہے: لہراسب گوندل
ایڈووکیٹ
میرا بیٹا حافظ قرآن بن کر اپنی اور ہم والدین کی آخرت کو سنوارنے والا بن گیا: صدر
عوامی لائرز موومنٹ
لاہور (5 اکتوبر 2019) معروف قانون دان، صدر عوامی لائرز موومنٹ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کے بیٹے حافظ محمد عثمان گوندل نے اپنے استاد معروف قاری عبد الخالق قمر کی نگرانی میں قرآن کریم حفظ مکمل کر کے حافظ کی سند حاصل کر لی، اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، انوار اختر ایڈووکیٹ، رفیق نجم، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماءوں نے حافظ محمد عثمان کے والد لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ حفاظ اور ان کے والدین جو مکمل قرآن مجید حفظ کرلیتے ہیں اور اسے دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔
قرآن کی تعلیم دینا انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ اس سے دنیا میں عزت اور آخرت کی کامرانی ملتی ہے۔ جب کسی کو استاد حفظ قرآن کراتا ہے تو جب تک وہ طالب علم پڑھتا ہے، استاد کو بھی اس کا اجر و ثواب ملتا ہے۔ پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نے کہا کہ روزانہ تلاوت قرآن کریم کو اپنا معمول بنالیں تاکہ آپ قرآن کو بھولنے والے نہ بنیں۔
لہراسب گوندل ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج میرا بیٹا حافظ قرآن بن کر اپنی اور ہم والدین کی آخرت کو سنوارنے والا بن گیا۔ مجھے فخر ہے کہ اب میں لوگوں میں حافظ قرآن کے والد سے جانا اور پہچانا جاءونگا۔ انہوں نے اس موقع پر تحفیظ القرآن کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی محنت اور جستجو سے نہ صرف ان کابیٹا بلکہ ملت کے بے شمار بیٹے حافظ قرآن بن کر نکل رہے ہیں۔
تبصرہ