ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ملکی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرے گا: قاضی شفیق و غلام علی حان
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے لاہورسے واپسی پر عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے ضلعی و تحصیلی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے استحصالی، فرسودہ اور عوام دشمن نظام سیاست سے علہیدگی کا فیصلہ کر کے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ ایک بڑے لیڈر ہیں، ہمیں فخر ہے کہ وہ قومی ہی نہیں بلکہ عالمی لیڈر ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری پوری امت مسلمہ کے مستقبل کو سنوارنے کی جدوجہد کررہے ہیں، جس کا زمانہ معترف بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ثابت کیا کہ وہ اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ملک کے کرپٹ اور فرسودہ، استحصالی ، جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی ، عوام کے بنیادی حقوق اور نوجوانوں کے اخلاقی اقدار کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا امن و محبت کا پیغام پوری دنیا اور انسانیت کے لئے ھے، انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک دھن دھونس اور دہاندلی والے نظام کا نہ پہلے حصہ بنی نہ اب بنی نہ آئندہ بنے گی۔انہوںنے کہا کہ عوامی تحریک سپریم کونسل کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ دوسری اہم بات یہ ھے کہ ڈاکٹر قادری نے موروثی سیاست کو بھی دفن کر دیا، کارکنوں کی خواھش کے باوجود اپنے کسی بیٹے کو عوامی تحریک کا سربراہ نہ بنا کے بھی سیاسی جماعتوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ھے، انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی مثال نہیں کہ اپنی زندگی میں کسی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لی ہو یا کسی نے ممبر پارلیمنٹ بن کر استعفی دیا ہو ، یہ وہی کر سکتا ہے جو اپنے زاتی مفادات سے بالا تر ہو اور ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو،
تبصرہ