ڈاکٹر طاہرالقادری ایک فکر و نظریے کا نام ہے: صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کرپٹ پاکستانی سیاست سے علیحدگی کے اعلان پر پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کی جبکہ مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پی اے ٹی عارف چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پی اے ٹی کے ڈویثرنل اور ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پی اے ٹی قاضی زاہد حسین نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری فرد واحد کا نام نہیں بلکہ ایک فکرو نظریئے کا نام ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک عظیم ریفارمر ہیں جنکے کندھوں پر مسلم امہ کی کئی ذمہ داریاں ہیں۔ پاکستانی کرپٹ سیاست میں صاف ستھری سیاست کا فلسفہ رکھنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کا شعور بیدار کیا اور پاکستان کے آئین کی قوم کو تعلیم دی قوم کو جدوجہد کرنا سکھایا اور حقوق مانگنے سے نہ ملیں تو چھین لئے جائیں کا فلسفہ دیا انہوں نے کہا ڈاکٹر طاہر اقلادری پہلا پاکستانی مفکر اور لیڈر ہے جس نے بتایا پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ موجودہ کرپٹ نظام ہے جو کہ دھن، دھونس اور دھاندلی پر چل رہا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ سوائے قوم کا مذاق اڑانے کے اب تک کچھ نہیں کر سکی۔ قاضی زاہد حسین نے کہا ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے پہلے بھی قائد تھے اب بھی وہی قائد ہیں اور ہمیشہ وہی قائد رہیں گے۔
مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پی اے ٹی عارف چوہدری نے کہا پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیاسی نظریئے کی آمین ہے ہم اپنے فکرو فلسفے کو آگے بڑھائیں گے اور قائد کے نظریئے پر چلتے ہوئے اس کرپٹ نظام کے خلاف اپنی عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے بھی قوم کو تبدیلی کے نام پر مایوس کیا ہے قوم اب انقلاب کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستانی سیاست سے علیحدگی کرپٹ نظام کے منہ پر طمانچہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد تاریخ کا سنہری باب ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے نظرئے اور فکر کو عام کرنے کیلئے جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔
اجلاس میں کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی، مظلوم کشمیریوں پر ظلم بربریت کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
تبصرہ