عوامی تحریک ضلع چکوال کی تنظیم سازی
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے عوامی تحریک ضلع چکوال کی تنظیم سازی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے انتہائی اقدام کو دنیاکو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، خطے میں بڑھکنے والی آگ کے شعلوں کی تپش جدید دنیا کے سارے دارلحکومت محسوس کریں گے۔ 14 اگست کو اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور 15 اگست کے یوم سیاہ کے حکومتی فیصلے عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس موقع پر ضلعی صدر راولپنڈی ملک نذیر اعوان، نو منتخب ضلعی صد رعوامی تحریک چکوال ملک طاہر دلھہ جنرل سیکرٹری عمر قریشی، نو منتخب نائب صدر شمالی پنجاب توقیر احمد اعوان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قاضی شفیق نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک واحد سیاسی، جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو عوام کے بنیادی حقوق، آئین کی بحالی اور نظام کی تبدیلی کی حقیقی جنگ لڑ رہی ہے، ملک کے عوام با خبر ہیں اور جانتے ہیں کہ سب جماعتیں کرپٹ نظام کا حصہ بن چکی ہیں، صرف عوامی تحریک ہی اس نظام کا حصہ بنے بغیر عوامی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے۔
انہوں نے کشمیر کوموجودہ حالات کا ذکر کرتے ہو ئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں۔ کشمیر کے عوام اس کے علاوہ کسی اور حل کو قبول نہیں کرینگے۔
تبصرہ