سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
اہلِ وطن کو یوم آزادی مبارک پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہےاس کے21 کروڑ عوام اس کی اصل طاقت ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔#14August
— ڈاکٹر طاہرالقادری (@TahirulQadriUR) August 14, 2019
سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 73 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے، اسے کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والے اپنے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، 21 کروڑ عوام پاکستان کے مالک اس کی طاقت، تحفظ اور بقا کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان آزمائش اور تکلیف سے دوچار ہیں ان کی مدد فرمائے۔
تبصرہ