پاکستان عوامی تحریک پتوکی کا اجلاس
پتوکی میں پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک پتوکی طیب افضل نے کی۔ اجلاس میں محمد ندیم مصطفائی، ملک نقاش قادری قادری، تنویر حسین مصطفوی، سردار تنویر احمد سندھو اور رانا شہزاد احمد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بدیع الزمان نے کہا کہ اس ملک کے سیاسی نظام میں جب تک یہ کرپٹ سسٹم موجود ہے پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ ملک کے تمام مسائل کی وجہ یہ کرپٹ سسٹم ہے۔ آج جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ہمیں اپنے قائد کی آواز کو مزید مؤثر انداز میں لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کو گراس روٹ لیول تک منظم کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یونین کونسل، وارڈ، یونٹ اورگلی کی سطح تک اپنے آرگنائز رمقرر کرے گی۔اس سلسلہ میں ایک چین بنا کر عوامی تحریک کا پیغام عوام الناس تک پہنچا جایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جلد عوامی رابطہ مہم اور ممبرسازی مہم شروع کی جائے گی۔
تبصرہ