سانحہ ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی پر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہرسانحہ ماڈل ٹاون کی پانچویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا اور بچوں نے شمعیں روشن کر کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کیا، مظاہرے میں صدر عوامی تحریک ابرار رضا ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب غلام علی خان، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک اسلام آباد راجہ منیر اعجاز، ناظم تحریک مشتاق قادری، صدرایم ایس ایم بلال حسن شاہ نے خطاب کیا۔
مقررین نے احتجاجی مظاہرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف خون کا نذرانہ پیش کیا ہے جو کسی طور رائیگاں نہیں جائے گا، شریف برادران نے اپنا اقتدار اور لوٹی گئی قومی دولت بچانے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کا خون بہایا تھا اور اپنے اس ناپاک مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ریاستی ادارے پولیس کو استعمال کیا لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا۔
اس موقع پر، رشید عالم، حمزہ بٹ، جاوید قریشی، شرجیل احمد، محسن شاہ، افتخار گجر، قاری منہاس، ثاقب عباسی، شفیق باجوہ کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ نواز شریف اپنی حکومت بچاتے بچاتے کرسی بھی نہ بچاسکے اور اب پورا خاندان جیلوں میں دھکے کھارہا ہے اور ان سے پائی پائی کا حساب مانگا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون کے قطرے قطرے کا اور لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب بھی دینا ہوگا۔
تبصرہ