پاکستان عوامی تحریک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح
پاکستان عوامی تحریک کی نئی ویب سائٹ www.PAT.com.pk کا افتتاح کر دیا گیا۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب 9 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور کوارڈینٹر محمد عارف چودھری بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ثناء اللہ، منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم صابر حسین بھٹی، محمد یامین مصطفوی، کاشف اقبال، محمد انس اعوان اور ولید بن عامر نے بھی شرکت کی۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے خرم نواز گنڈاپور اور پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی لیڈرشپ کو ویب سائٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے ویب سائٹ کو جدید انداز میں ڈویلپ کرنے پر عبدالستار منہاجین اور منہاج انٹرنیٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
تبصرہ