پنجابی سندھی بلوچی اور پختون سب پاکستان کے شہری ہیں: خرم نواز گنڈاپور کا ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ایوان اقبال لاہور میں پختون فلاحی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی سندھی بلوچی اور پختون سب پاکستان کے شہری ہیں اور پاکستان کا آئین ہر شہری کو ملک بھر میں آزادانہ نقل و حمل، رہائش اختیار کرنے اور کاروبار کی اجازت دیتا ہے۔ آئین پاکستان کی دی گئی اس ضمانت پر عمل درآمد کروانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پختون پرامن، قانون پسند محب وطن اور جفاکش ہیں، پاکستان کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی میں ان کا بڑا کردار ہے، کسی کمیونٹی کے خلاف رنگ نسل زبان، کی بنیاد پر تعصب کے مظاہرہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ بات بطور خاص قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے عوام نے پختونوں سمیت ہر صوبہ کے عوام کو کھلے دل کے ساتھ ویلکم کیا ہے یہی جذبہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختون ہمارے بھائی ہیں، ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا اتحاد اور اتفاق میں برکت ہوتی ہے نیت نیک ہو تو اللہ کی مدد بھی شامل حال ہو جاتی ہے۔
تبصرہ