پاکستان عوامی تحریک کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری انور رضا سے تعزیت
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان نے سیکرٹری پریس کلب انور رضا کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر انہوں نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
غلام علی خان نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر افضل بٹ، نواز رضا، سی آر شمسی اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔
تبصرہ