پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کی مزار قائد پر حاضری
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں صوبے بھر میں تقریبات ہوئیں۔ دن کا آغاز مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی سے ہوا، وفد میں قیصر اقبال قادری، عبد الواحد قاسمانی، سید ظفر اقبال، اطہر جاوید صدیقی، شفقت شیخ، عدنان رئوف انقلابی، ڈسٹرکٹ قائدین مقصود مکرم، ایاز قریشی، حسنات قادری اور دیگر قائدین بھی شامل تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کہا 23 مارچ کا دن پوری قوم کیلئے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ آج ہم قائد کے مزار پر اس بات کا عہد کرتے ہیں ہم پاکستان کو عظیم اسلامی، فلاحی ریاست بنائیں گے جسکا خواب اقبال نے دیکھا تھا جسکی تعبیر قائد نے کی اور جس کیلئے 20 لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ پاکستان امن پسند جمہوری ملک ہے جو جنوبی ایشیاء میں امن، محبت اور بھائی چارہ چاہتا ہے ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہمیں چیلنج کیا گیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر مشتاق صدیقی جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا نے کہا وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج اور قوم کی لازوال اورناقابل فراموش قربانیاں ہیں۔
تبصرہ