کرپٹ نظام کو بدلے بغیر کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی: قاضی شفیق
عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کو بدلے بغیر کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی، عوامی تحریک نے کرپٹ اور فرسودہ عوام دشمن نظام کی بنیادیں ہلا کے رکھ دی ہیں، آنے والے دور میں پاکستان عوامی تحریک مثبت تبدیلی کے لئے عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک طاہر جاوید کی جانب سے عوامی تحریک شمالی پنجاب کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے کے موقع پرسینئر رہنما عوامی تحریک بلال مصطفوی، سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، شعیب لطیف، بابر مصطفوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تبصرہ