ملتان: خرم نواز گنڈاپور کی ضلعی صدر عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی کی عیادت
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ضلعی صدر میجر محمد اقبال چغتائی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب راؤ محمد عارف رضوی، ضلعی سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی ناظم تحریک احسان سعیدی، اورنگ زیب رضا اور محمد رضا طاہر بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے میجر محمد اقبال کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کھلی جارحیت اورقابل مذمت فعل ہے۔ ہمیں اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور پوری قوم اپنی محب وطن افواج کی پشت پرسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستانی فضائی حدود کی خلاف کادعویٰ اقبال جرم ہے۔ پاکستان اسی اعتراف کو عالمی سطح پر لے کر جائے اورایک خودمختار ملک کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کے معاملے کو اٹھائے۔ بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی غیر معمولی اقدام ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عالمی برادری اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔
تبصرہ