عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نو منتخب صدر قاضی شفیق کی زیرصدارت پہلا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نومنتخب صدر قاضی شفیق کی زیر صدارت پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید محمود حسنین آغا، غلام علی خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار عمر دراز خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹرظفر نازنے شرکت کی۔
اس موقع پر قاضی شفیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تحریک کو پورے زون میں منظم اور فعال بنا کر شمالی پنجاب کو ایک ماڈل تنظیم بنایا جائے گا۔ عوامی تحریک کو یونین کونسل لیول تک منظم کرنے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر، قاضی شفیق، سید محمود حسنین آغا، سردار عمر دراز خان، ڈاکٹرظفر نے رہنما عوامی تحریک غلام علی خان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے، خراج تحسین پیش کیا اور انہیں شمالی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شمالی پنجاب کے تمام اضلاع میں عوامی تحریک کی تنظیم نو کی جائے گی، جس کے لئے پہلے مرحلے میں عوامی تحریک راولپنڈی ڈویژن کی تمام تنظیمات کو تحلیل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔ قاضی شفیق، سید محمود حسنین آغا، سردار عمر دراز خان، ڈاکٹرظفر ناز نے غلام علی خان کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد بھی دی۔
تبصرہ