پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نومنتخب صدر قاضی شفیق کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے نومنتخب صدر قاضی شفیق کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما غلام علی خان، ملک طاہر جاوید بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور پوری قوم اپنی محب وطن افواج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ ہر لڑنے کے لئے تیار ہے۔
تبصرہ